کورونا: مزید 16 اموات، تعداد 343 ، کیسز 15504

لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا، مزید 16 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 343 ہوگئی، کیسز بھی بڑھ کر 15ہزار 504 ہوگئے ہیں ، ان میں سے 3 ہزار 425 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

سندھ میں مزید 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور اموات بڑھ کر 100 ہوگئیں ، 404 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اب تک وبا 5 ہزار 695 افراد کو بیمار کرچکی ہے۔ بلوچستان میں 121 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور مریضوں کی تعداد 974 ہوگئی ، وائرس صوبے میں 14 جانیں بھی لے چکا ہے۔

اسلام آباد میں مزید 36 افراد بیمار ہوئے ہیں اور کیسز 297 ہوگئے، دارالحکومت میں 4 افراد کا انتقال بھی ہوچکا ہے۔

پنجاب میں کورونا 100 افراد کی جان لے چکا ہے اور کیسز 5 ہزار 827 ہیں۔ خیبر پختونخوا میں مزید 8 اموات ہوئیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 122 ہوگئی ، 153 نئے مریضوں کے بعد کیسز 2 ہزار 313 ہوچکے ہیں۔

وبا نے گلگت بلتستان میں مزید 3 افراد کو متاثر کیا اور تعداد 333 ہوگئی ، یہاں 3 افراد کا انتقال بھی ہوچکا ہے ، آزاد کشمیر میں ابتک 65 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ یکم رمضان کو ملک میں 17 اموات ہوئی تھیں ، 2 رمضان کو مزید 12 افراد نے دم توڑا ، 3 رمضان کو اموات بڑھ کر 22 ہوگئیں اور 4 رمضان کو ریکارڈ 28 افراد کا انتقال ہوا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو