کورونا: مزید 27 اموات، تعداد 486ہوگئی

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 27 مریض جاں بحق ہوگئے اور اموات بڑھ کر 486 ہوگئیں، نئے مریض سامنے آنے کے بعد کیسز 21 ہزار 452 ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 5  ہزار 590 شہری صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا نے مزید 7 مریضوں کی زندگی کا خاتمہ کردیا اور یہاں ابتک 137 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 417 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور بیمار بڑھ کر 7 ہزار 882 ہوگئے۔

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، یہاں مزید 5 مریضوں نے دم توڑا اور وبا اب تک 185 زندگیوں کا خاتمہ کرچکی ہے ، 159 نئے مریضوں کے بعد کیسز بڑھ کر 3 ہزار 288 ہوگئے ہیں، بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 اور متاثرین کی ایک ہزار 218 ہے۔

پنجاب میں 15 مریض چل بسے اور اموات 136 ہوگئیں، مزید 152 افراد اسپتال لائے گئے اور کیسز کی تعداد 8 ہزار 103 تک پہنچ گئی، لاہور سب سے متاثرہ شہر ہے جہاں 64 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اسلام آباد میں 22 نئے مریضوں کے بعد کیسز 415 ہوگئے جبکہ دارالحکومت میں 4 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

وبا نے گلگت بلتستان میں مزید 8 افراد کو بیمار کیا اور کیسز 372 ہوگئے، یہاں 3 افراد انتقال بھی کرچکے ہیں ، آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 71 ہے اور ان میں سے 44 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو