کورونا: مزید 28 اموات، تعداد 514ہوگئی

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 28 مریض انتقال کرگئے اور جاں بحق افراد کی تعداد 514 ہوگئی، کیسز بڑھ کر 22 ہزار 63 ہوگئے جبکہ 5 ہزار 782 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا سے مزید 11 اموات ہوئیں اور ہلاکتیں 148 ہوگئیں، 307 افراد وبا سے متاثر ہوئے اور کیسز بڑھ کر 8 ہزار 189 ہوگئے، سندھ میں مزید 42 بیمار صحت یاب ہوئے اور صحت یاب افراد کی تعداد ایک ہزار 674 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں 8 مریضوں نے دم توڑا اور صوبے میں اموات کی تعداد 144 ہوگئی، 30 نئے مریض اسپتال لائے گئے اور وبا ابتک 8 ہزار 133 افراد کو متاثر کر چکی ہے۔ ان میں سے 2 ہزار 716 افراد صحت ہوئے ہیں۔ لاہور  پنجاب کا سب سے متاثرہ شہر ہے۔ اسلام آباد میں وبا نے 49 شہریوں کو متاثر اور کیسز بڑھ کر 464 ہوگئے، وائرس دارالحکومت میں 4 شہریوں کی جان بھی لے چکا ہے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا نے مزید 9 افراد کو زندگیوں سے محروم کیا اور تعداد 194 ہوگئی، 211 نئے مریضوں کے بعد کیسز 3 ہزار 499 ہوگئے، بلوچستان میں 21 اموات ہوچکی ہیں اور کیسز ایک ہزار 321 ہیں۔ گلگت بلتستان میں 14 نئے مریض اسپتال لائے گئے اور وبا نے مجموعی طور پر 386 افراد کو متاثر کیا جبکہ 3 افراد کی جان لی ہے، آزاد کشمیر میں ابتک 71 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو