کورونا: مزید 31 اموات، کیسز 26 ہزار 806

لاک ڈاون نرم ہوتے ہی اموات بڑھنے لگیں ، ملک میں کورونا وائرس کے مزید 31 مریض انتقال کرگئے ، اموات کی تعداد 619 ہوگئی جبکہ کیسز بڑھ کر 26 ہزار 806 ہوگئے ، ان میں سے 7 ہزار 530 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

پنجاب میں مزید 12 مریضوں نے دم توڑ دیا اور ہلاکتیں 194 ہوگئیں، 838 نئے کیسز کے بعد متاثرہ شہریوں کی تعداد 10 ہزار 33 ہوگئی جبکہ 3 ہزار 201 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں مزید 37 کیس رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 558 ہوگئی، دارالحکومت میں 4 افراد کا انتقال بھی ہوچکا ہے۔

سندھ میں وبا سے مزید 5 مریضوں کی جان گئی اور اموات 176 ہوگئیں، 598 نئے مریضوں کے بعد کیسز 9 ہزار 691 ہوگئے، ان میں سے ایک ہزار 940 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، خیبرپختونخوا میں 12 مریض زندگی کی بازی ہارے اور اموات 221 ہوگئیں ، 371 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور کیسز بڑھ کر 4 ہزار 327 ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں مزید 2 شہریوں کی جان گئی اور وبا ابتک 24 افراد کی جان لے چکی ہے ، 62 نئے مریضوں کے بعد کیسز ایک ہزار 725 ہیں اور ان میں سے 209 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 394 مریضوں میں سے 292 صحت یاب ہوئے ہیں اور 3 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔ آزاد کشمیر میں 2 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں 78 متاثرین میں سے 58 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو