کورونا: مزید 47 اموات، تعداد 408 ،کیسز 17699

ملک میں کورونا سے اموات کی شرح بڑھ گئی، ریکارڈ 47 افراد کا انتقال ہوا ہے اور ہلاکتیں 408 ہوگئی ہیں، 17ہزار 699 مریضوں میں سے 4 ہزار 315 صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت نے ایک روز بعد کورونا سے متعلق اعداد و شمار جاری کئے ، اس کے مطابق مزید 39 مریضوں نے دم توڑ دیا اور اموات 161 ہوگئیں، 486 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور کیسز بڑھ کر 2 ہزار 799 ہوگئے ہیں۔

سندھ میں مزید 6 اموات کے بعد ہلاکتیں 118 ہوگئیں، 622 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور متاثرین 6 ہزار 675 ہیں۔ بلوچستان میں 2 افراد کا انتقال ہوا اور ہلاکتیں 16 ہوگئیں ، نئے 87 کیسز ملا بیماروں کی تعداد ایک ہزار 136 ہوچکی ہے۔

پنجاب میں کورونا سے ہلاکتیں 106 اور کیسز 6 ہزار 340 ہیں ، اسلام آباد میں وبا نے مزید 30 افراد کو متاثر کیا اور بیماروں کی تعداد 343 ہوگئی، وفاقی دارالحکومت میں 4 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں ایک نئے مریض کے بعد کیسز کی تعداد 340 ہے اور یہاں 3 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں، وبا نے آزاد کشمیر میں اب تک 66 افراد کو متاثر کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو