کورونا: مزید5 اموات، تعداد91 ، کیسز 5232

ملک میں کورونا سے مزید 5 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 91 اور کیسز 5232 ہوگئے ہیں جبکہ ایک ہزار 28 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 2 افراد کی جان لی ہے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، ابتک 1411 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور کراچی سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔

پنجاب میں وبا سے 2464 شہری متاثر ہوئے ہیں اور 21 اموات ہوچکی ہیں، خیبرپختونخوا میں پشاور ، مردان اور صوابی میں مزید 3 افراد کا انتقال ہوا، ان کی عمریں 52 ، 65 اور 80 سال تھیں ، تینوں افراد تبلیغی جماعت کے رکن تھے۔  اب صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 34 اور کیسز 744 ہوگئے ہیں۔

بلوچستان میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 230 ہوچکی ہے اور یہاں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 224 مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 نے دم توڑا ہے۔ آزاد کشمیر میں 40 اور اسلام آباد میں 119 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے ، وفاقی دارالحکومت میں ایک مریض جاں بحق بھی ہوا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو