کورونا وائرس روکنے کیلئے حکومتی اقدام

کورونا وائرس کو ملک بھر میں پھیلنے سے روکنے کیلئے تفتان کے بعد اب پاک افغان بارڈر آج سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق چمن بارڈر افغانستان میں کورونا وائرس پھیلنے کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

حکام کے مطابق چمن بارڈر ایک ہفتے تک بند رہے گا اور اس دوران تجارت بھی نہیں ہوسکے گی۔

افغان سرحد کے قریب پاکستانی علاقوں میں بھی حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں اور پارا چنار کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں آئسو لیشن وارڈ بنادیا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو