کورونا وائرس سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون کیا ہے ، انھوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چینی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کورونا وائرس سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ، انھوں نے کہا کہ پاکستان وائرس کے خلاف  جدوجہد میں چینی حکومت کے ساتھ ہے، چین نے بروقت اور موثر اقدامات اٹھائے ہیں، عمران خان نے ڈاکٹرز پر مشتمل فیلڈ اسپتال چین بھیجنے کی پیشکش بھی کی۔

چین کے صدر نے ملک میں موجود پاکستانی طلبا کا خیال رکھنے کی یقین دہانی کرادی اور حمایت پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ٹرینڈنگ

مینو