ہالی وڈ اسٹارز کے متاثر ہونے کا پہلا واقعہ

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ادکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، دونوں کا آسٹریلیا میں ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن نے بتایا کہ انھوں نے آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں ٹیسٹ کرایا تھا، اب دونوں قرنطینہ میں رہیں گے۔

63 برس کے ٹام ہینکس گولڈ کوسٹ میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے ، انھوں نے مداحوں کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

ولسن نے سڈنی اوپرا ہاؤس میں پرفارم کیا تھا، انھوں نے اس پرفارمنس کے بعد اپنی یہ تصویر شیئر کی تھی،

View this post on Instagram

??❤️

A post shared by ???? ????? ?? (@chethanx) on

ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن کے بیٹے نے بھی انسٹاگرام پر پیغام میں خبر کی تصدیق کردی ہے، کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ہالی وڈ کا پہلا جوڑا ہے اور اس خبر کے بعد دیگر اداکاروں نے بھی اپنی سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو