ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی

کراچی میں کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں مریضوں کی تعداد 13 جبکہ ملک میں 16 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے بیان میں بتایا گیا کہ صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہوچکی ہے، 6 مریض شام اور دوحہ سے ہو کر وطن آئے اور 3 مریض لندن اور دبئی سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچے ہیں۔ ان میں سے ایک 53 سالہ شخص کراچی کے ضلع شرقی کا رہائشی ہے۔ تمام مریضوں سے ملنے والوں کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شہر قائد میں اس وقت 12 افراد زیرعلاج ہیں ، کورونا کے پہلے مریض 22 سالہ یحییٰ جعفری صحت یاب ہوچکے ہیں اور انھیں 7 مارچ کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

کراچی کے علاوہ اسلام آباد میں 2 اور گلگت بلتستان میں بھی ایک کیسز رپورٹ ہوا ہے اور یہ تینوں مریض زیرعلاج ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو