کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے اقدام

کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے کینیڈا میں جونو ایوارڈز 2020 کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔

موسیقی کا یہ میلہ 15 مارچ کو سسکاچوان میں ہونا تھا ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے جونو ایوارڈز اور جونو ویک سرگرمیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ بوجھل دل کے ساتھ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے یہ اقدام ضروری تھا۔

تقریب کی میزبانی معروف گلوکارہ الیسا کارا نے کرنی تھی جبکہ کئی نامور موسیقاروں نے پرفارم کرنا تھا، کارا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محفوظ رہنا معذرت سے بہتر ہے۔ انھیں گزشتہ رات یہاں پہنچنے پر خبر ملی ،  اگرچہ وہ اس خبر پر اداس ہیں لیکن ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا درست نہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو