کترینہ نے جھاڑو اٹھالی

بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ماسی کو چھٹی دیدی، پہلے نوبت برتن دھونے تک آئی تھی اب جھاڑو بھی لگانی پڑگئی ہے۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ، بالی وڈ سرگرمیاں ختم ہوگئی ہیں اور اسٹارز گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔ کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے اور بتایا کہ وہ گھر میں جھاڑو دے کر ایکسرسائز کر رہی ہیں۔

اس سے پہلے کترینہ کیف کے برتن دھونے کی بھی ویڈیو آئی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو