ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 184

ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 184 ہوگئی ہے، سندھ میں 150 ، خیبرپختونخوا میں 15 مریض ہوگئے ہیں جبکہ ملتان میں بھی ایک کیسز رپورٹ ہوا ہے۔

تفتان سے خیبرپختونخوا پہنچے 15 افراد کے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے،  مجموعی طور پر 19 افراد خیبرپختونخوا پہنچے ہیں اور تمام افراد کو ڈی آئی خان کے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں 150 کیسز کی تصدیق کی ہے۔

تفتان سے سکھر کی لیبر کالونی پہنچے 119 زائرین کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ، 30 کیسز کراچی اور ایک حیدرآباد میں رپورٹ ہوا ہے۔ کراچی میں 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

لاہور کے بعد اب ملتان میں کورونا مریض سامنے آیا ہے، لیہ کا رہائشی 44 سالہ یہ شخص نشتر اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ یہ پنجاب میں دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اس وقت لاہور میں کورونا کا ایک مریض ہے اور اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 4 ہوچکی ہے۔

بلوچستان میں 10 افراد زیر علاج ہیں اور گلگت بلتستان میں 3مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو