اسلام آباد ، کراچی اور بلوچستان میں مریض

اسلام آباد میں کورونا کا ایک جبکہ بلوچستان اور سندھ میں 2 ، 2 مریض سامنے آگئے ہیں۔ ملک میں کیسز کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

بلوچستان حکومت نے کورونا کے 2 کیسز کی تصدیق کردی ہے اور اب صوبے میں کیسز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

کراچی میں کورونا کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ایک مریض 6 مارچ کو سعودی عرب سے شہر قاید آیا ، 38 برس کے مریض کو آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ان سے ملنے والوں کے بھی ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ دوسرا مریض 20 برس کا نوجوان ہے اور اس کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ، شہر قائد میں یہ دوسرا کیس ہے جو بیرون ملک نہیں گیا اور یہیں وائرس کا شکار ہوا ہے۔ سندھ میں اب کورونا کیسز کی تعداد 17 ہوچکی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کی مریضہ خاتون امریکا سے آئی ہیں ، انھیں نجی اسپتال سے تشویشناک حالت میں پمز لایا گیا، 30 برس کی مریضہ کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

حکومت نے کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور سنیما گھر بند کردیئے ہیں ، ہالز میں شادیوں اور عوامی اجتماعات پر  پابندی لگائی جاچکی ہے، اسلام آباد ، لاہور اور کراچی کے علاوہ دیگر تمام ہوائی اڈوں پر فلائٹس آپریشن معطل ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو