کورونا: 11 مئی کو پارلیمنٹ کا اجلاس

حکومت اور اپوزیشن رہنما پارلیمنٹ کا اجلاس 11 مئی کی شام 3 بجے بلانے پر متفق ہوگئے ہیں۔

سید فخر امام کی زیرصدارت سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کی بیٹھک میں اہم امور طے کرلئے گئے، بعد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس کو صرف کورونا وبا تک محدود رکھا جائے گا، پیر ، بدھ اور جمعہ کو اجلاس ہوں گے، تینوں دنوں کی کارروائی 2 سے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہے گی۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ اجلاس میں کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی ، وزیٹرز کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی اور پارلیمنٹ لاجز میں آمدورفت محدود رکھی جائے گی۔

نون لیگ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے مشترکہ حکمت عملی کیلئے پارلیمنٹ کے اجلاس بلانے کا مطالبہ کر رہی تھی اور اس سلسلے میں درخواست بھی اسپیکر کو جمع کرائی گئی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو