کورونا: 248 اموات،11736 کسیز

کورونا وائرس ملک بھر میں پھیل گیا،اموات میں خیبرپختونخوا اور کیسز میں پنجاب سب سے آگے ہے۔  مزید 11 مریض جاں بحق ہوئے ہیں اور وبا ابتک 248 زندگیاں نگل چکی ہے ، 11 ہزار 736 مریضوں میں سے 2 ہزار 527 صحت یاب ہوئے ہیں۔   

وبا نے ملک کو جکڑ لیا، تمام اضلاع سے کیسز رپورٹ ہونے لگے، سندھ میں مزید 2 ہلاکتوں کے بعد اموات 75 ہوگئیں ، 274 نئے مریض اسپتال پہنچے اور کیسز کی تعداد 3 ہزار 945 ہوگئی ، بلوچستان میں مزید 2 مریضوں کا انتقال ہوا ہے ، اب تک 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور وبا نے 656 افراد کو متاثر کیا ہے۔

پنجاب میں مزید 3 اموات کے بعد ہلاکتیں 68 ہوگئی ہیں ، یہاں کیسز دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں اور وائرس اب تک 4 ہزار 851 افراد کو بیمار کرچکا ہے۔ اسلام آباد میں مزید مریض اسپتال لائے گئے اور ابتک 214 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، وفاقی دارالحکومت میں 3 افراد کا انتقال بھی ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا میں اموات دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں ، مزید 4 مریضوں نے دم توڑا ہے اور 89 افراد انتقال کرچکے ہیں ، صوبے میں ابتک ایک ہزار 708 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

گلگت بلتستان میں 3  افراد کا انتقال ہوا ہے اور کیسز 307  ہیں، آزاد کشمیر میں متاثرین کی تعداد 55 ہوچکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو