کورونا: 28 اموات، تعداد 327 ، کیسز 14690

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 28 مریض انتقال کرگئے اور جاں بحق افراد کی تعداد 327 ہوگئی ، کیسز بڑھ کر 14 ہزار 690 ہوچکے ہیں جن میں سے 3 ہزار 233 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا نے مزید 7 جانیں لے لیں اور اموات 92 ہوگئیں، مریضوں کی تعداد بھی بڑھی ہے اور وبا اب تک 5 ہزار 291 شہریوں کو بیمار کرچکی ہے۔ بلوچستان میں ایک اور مریض نے دم توڑ دیا ، یہاں اموات 14 ہوگئیں اور کیسز بڑھ کر 853 ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کا ایک اور مریض چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ، مزید 16 مریض بھی سامنے آئے اور رپورٹ کیسز 261 ہوگئے، وبا نے پنجاب میں مزید 9 افراد کی جان لی اور اب اموات 100 ہوگئیں ، مزید 90 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور متاثرین کی تعداد 5 ہزار 730 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 10 مریض زندگی کی بازی ہارگئے ، ان میں سے 7 نے پشاور ، 2 نے مردان اور ایک نے ایبٹ آباد میں دم توڑا، اب صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 114 ہوگئی ، 176 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں اور کیسز 2 ہزار 160 ہوچکے ہیں۔

وبا نے آزاد کشمیر میں مزید 6 افراد کو متاثر کیا جس کے بعد کیسز 65 ہوگئے۔ گلگت بلتستان میں 10 نئے مریضوں کے بعد کیسز330 ہوگئے ہیں ، یہاں 3 افراد کا انتقال بھی ہوچکا ہے۔ یکم رمضان کو ملک بھر میں 17 اموات ہوئی تھیں اور کیسز 12 ہزار 659 تھے۔  2 رمضان کو مزید 12 افراد نے دم توڑا اور کیسز 13 ہزار 318 ہوگئے، 3 رمضان کو اموات بڑھیں اور 22 ہوگئیں جبکہ کیسز 13 ہزار 871 تک پہنچ گئے۔

ٹرینڈنگ

مینو