کورونا: 49اموات، تعداد 563، کیسز 23657

ملک میں کورونا وائرس نے مزید 49 افراد کی جان لے لی اور جاں بحق افراد کی تعداد 563 ہوگئی ، کیسز بڑھ کر 23 ہزار 657 ہوچکے ہیں ان میں سے 6 ہزار 217 صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات میں تیزی آگئی، مزید 31 افراد جاں بحق ہوئے اور اموت 175 ہوگئیں، ایک ہی دن 944 بیمار سامنے آئے اور کیسز بڑھ کر 9 ہزار 77 ہوگئے ، اسلام آباد میں 21 مریض اسپتال لائے گئے اور اب تک 485 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، وفاقی دارالحکومت میں 4افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں 9 مریضوں کا انتقال ہوا اور جاں بحق افراد کی تعداد 157 ہوگئی، 451 شہریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور کیسز 8 ہزار 640 ہوگئے، وبا نے بلوچستان میں 21 گھر اجاڑے اور 168 نئے مریضوں کے بعد بیماروں کی تعداد ایک ہزار 663 ہے۔

اموات کے اعتبار سے خیبرپختونخوا میں صورتحال دیگر صوبوں سے زیادہ خراب ہے ، مزید 9 مریضوں کا انتقال ہوا اور اب تک 203 زندگیوں کے چراغ گل ہوئے ہیں ، 213 افراد کا ٹیسٹ مثب آیا اور ٹیسٹنگ میں کمی کے باوجود 3 ہزار 712 افراد میں مرض کی تشخیص ہوچکی ہے۔

آزاد کشمیر میں 5 نئے مریضوں کو اسپتال لایا گیا اور کیسز 76 ہوگئے، ان میں سے 54 صحت یاب ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں مزید 2 کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 388 ہوگئی جبکہ 3 افراد کی جان بھی جاچکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو