کچھ ہوجائے قیمتیں کم کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے منگل کو کابینہ اجلاس میں بنیادی اشیا کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات کا اعلان کردیا۔

عمران خان نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ انھیں ان مشکلات کا احساس ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت عوام کو سامنا ہے، اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے بنیادی اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔ منگل کو کابینہ اجلاس ہوگا اس میں قیمتیں کم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم مطمئن رہے مہنگائی میں ملوث افراد کا محاسبہ کیا جائے گا اور انھیں سزا بھی دی جائے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو