کیلی فورنیا: 95 پاکستانی واپسی کے منتظر

محسن رضا

کیلی فورنیا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب پاکستان کے قونصل جنرل نے ریاست میں کرائسز سیل قائم کردیا ہے ، ضرورت مند پاکستانیوں کیلئے رہائش کا انتظام بھی کیا جارہا ہے اور کوشش ہے کہ ریاست میں پھنسے افراد کو وطن واپس بھیجا جاسکے۔

قونصل جنرل عبدالجبار میمن کا کہنا ہے کہ 95 ایسے افراد ہیں جو فوری طور پر پاکستان جانا چاہتے ہیں۔ ان میں سیاح اور طالب علم بھی شامل ہیں ، یہ افراد لاک ڈاؤن کے سبب واپس وطن بھی نہیں جا پارہے۔

کورونا کیسز: کیلی فورنیا میں پاکستانی قونصل جنرل کی گفتگو

کورونا کیسز: کیلی فورنیا میں پاکستانی قونصل جنرل کی گفتگو

Posted by Zabar News on Sunday, April 12, 2020

کیلی فورنیا میں کورونا سے 675 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 25 ہزار کے قریب بیمار ہیں۔ قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو درپیش صورتحال سے نمٹنے کیلئے کمرشل قونصلر کی سربراہی میں کرائسز سیل قائم کیا گیا ہے ، یہ سیل صبح 9 سے رات 11 بجے تک کام کر رہا ہے۔

عبدالجبار میمن کیلی فورنیا کے ساتھ ساتھ کئی دیگر ریاستوں میں بھی قونصل جنرل کے فرائض سرانجام دیتے ہیں، ان میں نیواڈا ، واشنگٹن ، الاسکا ، ہوائی ، اڈاہو ، پورٹ لینڈ ، ایری زونا ، یوٹاہ اور مونٹانا شامل ہیں۔ بدقسمتی سے ان تمام ریاستوں میں بھی کورونا کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

قونصل جنرل عبدالجبار میمن نے حال ہی میں کینسر کو شکست دی ہے مگر اس کے باوجود وہ انتہائی فعال ہیں ، کورونا وبا پھیلنے کے باوجود وہ صبح سے رات تک کمیونٹی کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ مصیبت میں پھنسے ہر پاکستانی سے تعاون کیا جائے۔

ٹرینڈنگ

مینو