عوام سے تقریبات ملتوی کرنے کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت نے 15 روز کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا اور میٹرک امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں ، گلگت بلتستان میں بھی تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعلی محمود خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے، مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے بتایا کہ تمام تعلیمی ادارے اور ہاسٹلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے جتنے کم ہوں گے ، وائرس اتنا ہی کم پھیلے گا۔

حکومت نے جیلوں میں ملاقاتوں ، فیسٹیولز کے انعقاد اور سیاسی اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے ، عوام سے تقریبات ملتوی کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان حکومت نے بھی کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے اور امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو