جی بی الیکشن : پی ٹی آئی کی 8 نشستیں

گلگت بلتستان کے انتخابات میں تیر چلا نہ شیر دھاڑا، غیرمتوقع طور پر تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی آزاد حیثیت میں کامیاب سیاسی رہنماوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

23 حلقوں کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے انتخابات میں 8 نشستوں پر کامیاب ہوئی ، 7 حلقوں میں آزاد امیدواروں نے میدان مارا، پیپلزپارٹی صرف 3 ، مسلم لیگ نون 2 جبکہ جے یو آئی اور ایم ڈبلیو ایم ایک اہک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی بی اے 1، گلگت 1 میں پیپلزپارٹی کے امجد حسین 11 ہزار 178 ووٹ لے کر کامیاب رہے ، آزاد امیدوار سلطان رئیس 8356 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جی بی اے 2 گلگت 2 سے پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 6696 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، پیپلزپارٹی کے جمیل احمد نے 2 ووٹوں کے فرق سے 6694 ووٹ لے کر شکست کھائی، سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کا بھی شکست ہوئی، انھوں نے 3965 ووٹ لئے۔

جی بی اے 4 نگر 1 سے پیپلزپارٹی کے امجد حسین 6104 ووٹ لے کر جیتے ، تحریک اسلامی کے محمد ایوب وزیری 5606 ووٹ لے سکے، جی بی اے 5 نگر 2 سے آزاد امیدوار جاوید علی 2443 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور دوسرے آزاد امیدوار ذوالفقار علی 2122 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جی بی اے 6 ہنزہ سے پی ٹی آئی کے عبیداللہ 5624 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے اور آزاد امیدوار نور محمد 4584 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ جی بی اے 7 اسکردو ایک سے پی ٹی آئی کے راجہ ذکریاخان نے 5288 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی ، پیپلزپارٹی کے مہدی شاہ 4140 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جی بی اے 8 اسکردو 2 سے مجلس وحدت المسلمین کے محمدکاظم 7534 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، پیپلزپارٹی کے محمد علی شاہ 6904 ووٹ لے سکے۔

جی بی اے 9 اسکردو 3 سے آزاد امیدوار وزیر سلیم 6286 لے کر کامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے فدا محمد ناشاد 5187 ووٹ لے پائے، جی بی اے 10 اسکردو 4 سے آزادا میدوار ناصر علی خان 4667 ووٹ لے کر فاتح ہوئے ، پی ٹی آئی کے وزیرحسن 3344 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جی بی اے 11 کھرمنگ سے پی ٹی آئی کے امجد علی نے 5733 ووٹ لے کر میدان مارا ، آزاد امیدوار اقبال حسن کو 2577 ووٹ ملے، جی بی اے 12 شگر سے پی ٹی آئی کے راجا اعظم خان 10349 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، پیپلزپارٹی کے عمران ندیم 8459 ووٹ لے سکے، جی بی 13 استور 1 سے پی ٹی آئی کے محمد خالد خورشید 5325 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جی بی اے 14 استور 2 سے پی ٹی آئی کے شمس الحق لون 5418 ووٹ لے کر فاتح رہے، پیپلزپارٹی کے مظفرعلی 3559 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جی بی اے 15 دیامر ایک سے آزاد امیدوار شاہ بیگ 2685 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ، آزاد امیدوار دلپزیر2517 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جی بی اے 16 دیامر 2 سے نون لیگ کے انور انجینئر 5605 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، آزاد امیدوار عطااللہ 5170 ووٹ لے پائے، جی بی اے17 دیامر 3 سے جے یو آئی ف کے رحمت خلیق 5074 ووٹ لے کر فاتح رہے، پی ٹی آئی کے حیدرخان 5002 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ جی بی اے 18 دیامر 4 تانیگر سے پی ٹی آئی کے گلبر خان 4059 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، آزاد امیدوار ملک کفایت الرحمان 3544 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔ جی بی اے 19 غذر ایک سے آزاد امیدوار نواز خان ناجی 6448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے ظفر محمد 6128 ووٹ لے سکے، جی بی 20 غذر 2 سے پی ٹی آئی امیدوار نذیر احمد 5430 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ، ق لیگ کے خان اکبر خان 3870 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 21 غذر 3 سے ن لیگ کے امیدوار غلام محمد 4609 ووٹ لے کر فاتح رہے، پیپلز پارٹی کے محمد ایوب شاہ 3686 ووٹ لے سکے، جی بی اے 22 گانچھے ایک سے آزاد امیدوار مشتاق حسین نے 6051 ووٹ لے کر میدان مارا، پی ٹی آئی کے ابراہیم ثنائی 4945 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔ جی بی اے 23 گانچھے 2 سے آزاد امیدوار عبدالحمید 3696 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

ٹرینڈنگ

مینو