31 برس کا مریض ایران سے آیا تھا

گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں بھی کورونا کا مریض رپورٹ ہوگیا، ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔  

شگر کے رہائشی 31 برس کے مظہر علی ایران سے 25 فروری کو واپس آئے تھے، انھیں بینظیر شہید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے، نیا کیس سامنے آنے کے بعد گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں 13 مارچ کو بھی ایک سامنے آیا تھا، 14 برس کا مریض اپنی والدہ کے ساتھ ایران سے 25 فروری کو وطن اور 4 مارچ کو اسکردو پہنچا تھا۔

کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 14 ہے جبکہ حیدرآباد میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

ملک میں اب تک کورونا کے 21 کیسز سامنے آئے ہیں ، پہلے مریض کراچی کے 22 سالہ یحییٰ جعفری صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو