یہاں آنا اعزاز ہے، سیکریٹری جنرل یو این

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرتار پور میں گوردوارہ بابا گرونانک کا دورہ کیا ہے۔ انھوں نے کرتارپور راہداری کو امید کی راہداری قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کرتار پور پہنچے تو وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ارکان نے ان کا استقبال کیا۔

انتونیو گوتریس نے کرتار پور راہداری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور انھیں پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

انتونیو گوتریس اور وزیرمذہیبی امور نے لوگوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ لنگر کھایا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مزیدار کھانے کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امن کوششوں پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کرتارپور راہداری امید کی راہداری ہے، انھوں نے ٹویٹ میں اس دورے کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔

سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک 1522 میں کرتارپور آئے تھے اور انھوں نے زندگی کے آخری 18 برس یہاں گزارے تھے۔ جس جگہ بابا گرو نانک کا انتقال ہوا تھا وہیں گوردوارہ تعمیر کیا گیا تھا۔

یہ مقام سکھ برادری کیلئے انتہائی مقدس ہے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا دورہ سکھ برادری سے محبت کا ثبوت ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو