ہاتھ ملانے کے بجائے دعا سلام

وزیراعظم عمران خان اور مولانا طارق جمیل نے ہاتھ نہ ملا کر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عوام کو پیغام دیا ہے۔

دونوں شخصیات نے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کے دوران سلام دعا کی لیکن ہاتھ نہیں ملایا، معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم کے ساتھ کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات پر گفتگو کی۔

وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل سے خصوصی دعا اور مذہبی سرگرمیاں محدود کرنے کی درخواست کی، مولانا طارق جمیل نے یقین دہانی کرائی کہ وہ علمائے کرام سے ملاقات کرکے بات کریں گے۔

اس سے پہلے وزیرمذہبی امور نور الحق قادری نے بھی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا اور علما سے اپیل کی تھی کہ نماز جمعہ کا خطبہ مختصر رکھا جائے۔

ٹرینڈنگ

مینو