ہلاک افراد کی تعداد 1105 ہوگئی

چین میں کورونا وائرس سے مزید 108 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1105 ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں اب تک 1107 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا سے متاثرہ چینی صوبے ہوبی میں مزید 94 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور صرف اس صوبے میں 1068 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، پورے چین میں مزید 2 ہزار 478 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور مریضوں کی تعداد 42 ہزار 708 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں 43 ہزار 101 افراد متاثر ہیں۔

ووہان سے امریکی ریاست کیلی فورنیا لائے گئے 195 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے کی تصدیق کے بعد انھیں 14 دن بعد گھر جانے کی اجازت مل گئی۔

جاپان کے بحری جہاز پر ابتک 135 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ٹیڈروس اڈہانوم کا کہنا ہے کہ اگرچہ کورونا کے 99 فیصد کیسز کا تعلق چین سے ہے لیکن یہ وائرس پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو