ہواوے کا فائیوجی نیٹ ورک ماؤنٹ ایورسٹ پر

پہاڑوں کو سر کرنے کے شوقین افراد ماونٹ ایورسٹ پر جانا اپنی زندگی کا یادگار ترین لمحہ تصور کرتے ہیں مگر ستاروں پہ کمند ڈالنے کی کوشش میں مصروف چین کی کمپنی ہواوے نے اپنا 5 جی نیٹ ورک بھی ماونٹ ایورسٹ پر نصب کردیا ہے۔

وزنی سامان ماونٹ ایورسٹ پر پہنچانے کیلئے کمپنی کو پہاڑی جانور یاک کا سہارا لینا پڑا۔

6 ہزار 5 سو میٹر کی بلندی پر یہ ہواوی کا دنیا بھر میں سب سے بلند اینٹینا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس اقدام سے پہاڑ سر کرنے کے شوقین افراد کو بہتر رابطوں کی سہولت میسر آئے گی۔

کوہ پیما 5جی نیٹ ورک پر موجود دیگر افراد کو 8 کے ریزولوشن پر لائیو اسٹریم کرسکیں گے۔

25 کلومیٹر تک فائبر آپٹک بھی بچھائی گئی اور اس کام میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد نے حصہ لیاہے۔

ٹرینڈنگ

مینو