ہیوسٹن: پاکستانی کمیونٹی کی امدادی سرگرمیاں

ہیوسٹن میں پاکستانی کمیونٹی کورونا وائرس سے متاثرہ افرد کی مدد کیلئے پیش پیش ہے۔

اسٹیفرڈ سینٹر پر منعقدہ عطیہ مہم میں الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف کی جانب سے ممتاز کمیونٹی رہنما سعید شیخ اور نصرو روپانی کی قیادت میں وفد نے ہزاروں ڈالرز نقد ، حفاظتی آلات اور دیگر سامان رکن کانگریس ایل گرین کے حوالے کیا۔

رکن کانگریس ایل گرین نے امدادی سامان فراہم کرنے پر ممتاز بزنس ٹائیکون جاوید انور ، امیر مکھانی اور سعید شیخ کو خراج تحسین پیش کیا۔

Alliance for Disaster Relief” donated $ 20 thousand worth of PPE to the Fort Bend County at a donation drive:

کورونا: امریکا میں پاکستانی کمیونٹی فلاحی سرگرمیوں میں مصروف

Posted by Zabar News on Friday, April 17, 2020

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی نے ہر ناگہانی آفت اور کڑے وقت میں ہمیشہ بھرپور مدد کی اور خصوصا جاوید انور اور سعید شیخ نے ہر بار گراں قدر تعاون کیا۔

اس موقع پر سعید شیخ نے کہا کہ الائنس مختلف فوڈ ڈرائیو اور عطیہ مہم میں امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

کورونا: امریکا میں پاکستانی کمیونٹی فلاحی سرگرمیوں میں مصروف

کورونا: امریکا میں پاکستانی کمیونٹی فلاحی سرگرمیوں میں مصروف

Posted by Zabar News on Friday, April 17, 2020

چیئرمین روپانی فاونڈیشن نصرو روپانی نے بتایا کہ ان کا ادارہ نہ صرف امریکا بلکہ پاکستان میں بھی حکومت کے ساتھ مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔

کورونا: امریکا میں پاکستانی کمیونٹی فلاحی سرگرمیوں میں مصروف

کورونا: امریکا میں پاکستانی کمیونٹی فلاحی سرگرمیوں میں مصروف

Posted by Zabar News on Friday, April 17, 2020

جی ایچ آر اے کے سینئر نائب صدر عارف علی مومن کا کہنا تھا کہ اپنی جان داؤ پر لگا کر لوگوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے سرگرم طبی عملے کیلئے منعقدہ عطیہ مہم میں شمولیت باعث افتخار ہے۔

کورونا: امریکا میں پاکستانی کمیونٹی فلاحی سرگرمیوں میں مصروف

کورونا: امریکا میں پاکستانی کمیونٹی فلاحی سرگرمیوں میں مصروف

Posted by Zabar News on Friday, April 17, 2020

کمیونٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنی چاہئیں اور وہ فلاحی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو