یحییٰ جعفری نے پلازمہ عطیہ کردیا

ملک میں کورونا کے پہلے مریض اور پہلے صحت یاب شخص یحییٰ جعفری نے اپنا پلازمہ کورونا مریضوں کا علاج کرنے کیلئے عطیہ کردیا۔

یحییٰ جعفری نے یہ اعلان کراچی کے نجی اسپتال میں ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری اور کرکٹر رومان رئیس کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا۔ انھوں نے تھیلیسیما کے مریض بچوں کو خون کا عطیہ بھی دیا ہے۔

یحییٰ جعفری کا پلازمہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج پیسیو امیونائزیشن کے طریقے سے کرنے میں کام آئے گا۔ یہ طریقہ کار ہیموٹولوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کی تجویز پر اختیار کیا جارہا ہے ، حکومت سندھ اس کی اجازت دے چکی ہے۔

ڈاکٹر انصاری نے بتایا کہ کورونا کے 90 فیصد مریضوں کو پلازمہ کی ضرورت نہیں پڑتی ، رومان رئیس نے پلازمہ عطیہ کرنے پر یحییٰ جعفری کو مبارکباد دی اور عوام سے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کی پابندی کریں۔

یحییٰ جعفری جامعہ کراچی کلیہ فنون میں ایم اے سال اول کے طالب علم ہیں اور ایوننگ پروگرام سے منسلک ہیں۔ پلازمہ عطیہ کرنے پر ان کے دوستوں اور اساتذہ نے بھی انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو