مطاف مقامی افراد کیلئے کھولا گیا

زکیر احمد بھٹی

سعودی عرب نے کوررونا وائرس کی روک تھام کے انتظامات کرنے کے بعد مسجد الحرام میں مطاف کو عمرہ ادا نہ کرنے والے مقامی شہریوں کیلئے کھول دیا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات ، کویت اور بحرین سے زمینی راستوں کے ذریعے آمد ورفت محدود کردی گئی ہے۔

سعودی حکومت نے متحدہ عرب امارات ، کویت اور بحرین سے صرف تجارت کیلئے ٹرکوں کو آنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

تینوں ممالک سے آنے والے ہوائی جہاز ریاض ، جدہ اور دمام ایئرپورٹس پر لینڈ کرسکیں گے۔ کورونا سے متاثرہ ممالک سے سعودی عرب آنے پر لیبارٹری ٹیسٹ سرٹیفکیٹ جمع کرانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر عمرہ ادا نہ کرنے والے افراد کیلئے خانہ کعبہ کا صحن کھول دیا گیا ہے ، یاد رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ روز مسجد الحرام اور مسجد نبوی نماز عشا کے ایک گھنٹے بعد سے نماز فجر سے ایک گھنٹہ پہلے تک روزانہ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے عمرے کی ادائیگی 4 مارچ کو عارضی طور پر معطل کردی تھی۔ اس سے پہلے مکہ اور مدینہ میں غیرملکیوں کے داخلے پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو