یونس خان میدان میں ، شعیب اختر کی حمایت

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان بھی میدان میں آگئے ، انھوں نے کھل کر شعیب اختر کی حمایت کردی ہے۔

سابق کرکٹر یونس خان کا کہنا ہے کہ پنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے تلخ سچ بیان کیا ہے ، اس کا نوٹس لیا جائے۔

یونس خان نے پی سی بی کو بھی مشورہ دیا کہ وہ شعیب اختر کے موقف کا دیانت داری سے جائزہ لے کیونکہ یہی کرکٹ اور پلیئرز کیلئے اچھا ہے۔

اس سے پہلے شعیب اختر نے عمر اکمل کو دی گئی 3 سال کی سزا سخت قرار دی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی پر الزامات لگائے تھے۔

انھوں نے کہا تھا کہ تفضل رضوی کھلاڑیوں کے کیس خراب کرتے ہیں اور ماضی میں ان سے بھی مقدمہ ہار چکے ہیں، شعیب اختر نے پی سی بی لیگل ڈپارٹمنٹ کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تفضل رضوی نے شاہد آفریدی اور یونس خان کے بھی معاملات بگاڑے تھے۔

ان الزامات کے بعد تفضل رضوی نے شعیب اختر کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا تھا اور 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر کے بیان کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پی سی بی بھی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو