10 منٹ میں کورونا کنفرم،کیسے؟

قرۃ العین

عالمی وبا سے نمٹنے میں غیرمعمولی اقدامات کرنے والے جنوبی کوریا نے کورونا کا پتا چلانے کیلئے ایسی کٹ تیار کرلی ہے جس سے مریضوں کی جان بچانے میں بہت زیادہ آسانی پیدا ہوگئی ہے۔

کورین میڈیا کے مطابق نئی ڈائیگنوسٹک کٹ صنعتی طور پر تیاری کے مرحلے میں پہنچ چکی ہے اور ہر ہفتے 3 لاکھ ٹیسٹ کٹس تیار کی جارہی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کا ٹیسٹ کرنے کیلئے موجود کٹس سے رپورٹ آنے میں کم سے کم ایک گھنٹہ لگتا ہے۔

اٹلی سمیت مختلف  ملکوں میں ایسے واقعات ہوئے جہاں کورونا کے شکار کئی افراد سنگین صورتحال میں لائے گئے اور ان میں ابتدائی علامات کورونا کی نہیں تھیں۔ ایسے افراد کا کورونا ٹیسٹ تو کرایا گیا مگر جو علامات ظاہر تھیں ان پر پہلے توجہ دی گئی اور جب ایک سے ڈیڑھ گھنٹے بعد کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تو بہت دیر ہوچکی تھی۔

اٹلی میں 4 نوجوان اسی وجہ سے موت کا شکار ہوگئے تھے۔

جنوبی کوریا کی تیارہ کردہ نئی ڈائیگنوسٹک کٹ سے کورونا کا صرف 10 منٹ میں پتا چلایا جاسکتا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو