10 ہزار تصاویر میں سے 23 شاہکار

دلکش اور حیرت انگیز عمارتیں بنانے والے یوں تو شہرت کی بلندیوں پر ہوتے ہیں مگر انہیں عام افراد تک پہنچانے کا بیڑا فوٹوگرافر اٹھاتے ہیں۔ جو عمارتوں کی ایسی شاہ کار تصاویر کھینچتے ہیں کہ لوگ سیاحت کیلئے دوڑے چلے جاتے ہیں۔ آرکیٹیکچر 2020 مقابلے میں دنیا بھر کے فوٹوگرافرز کی ایسی ہی 10 ہزار 2سو 67 تصاویر جمع کی گئی تھی۔ جن میں سے چند بہترین ہم آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں۔

جرمنی کے ایلز کاسل کی اس تصویر کو کاسل مینیا کا نام دیا گیا ہے ، تصویر موڈفیلا نے کھینیچی تھی۔

میانمار میں واقع بدھوں کے اسٹوپا کی اس تصویر کو من زاو نے کھینچا تھا۔ زلزلے کے سبب اس اسٹوپا کے درمیان دراڑ آگئی تھی۔

ایک ہزار 621 فٹ بلند اس شنگھائی ورلڈ فنانشل سینٹر کو باٹل اوپنر بھی کہا جاتا ہے۔ روسی فوٹوگرافر نے تصویر اس قدر عمدہ انداز سے کھینچی ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔

ویتنام کے تھان ہوا قصبے کا فضائی منظر ۔ مقامی فوٹوگرافر کی اس شاندار تصویر کو دیکھ کر رنگین چٹائی کا گمان ہوتا ہے۔

روسی فوٹو گرافر نے اس تصویر کو ماسکو کے صحن کا منظر قرار دیا ہے۔ بلند عمارتوں کے درمیان واقع یہ جگہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

میکسیکو میں درخت کے اوپر واقع اس مقام کو ٹری ٹاپ پیراڈائز کا نام دیا گیا ہے۔ یہ تصویر کینیڈین فوٹوگرافر نے کھینچی تھی۔

جرمنی کے اس قلعہ کی تصویر اطالوی فوٹوگرافر نے لی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ تصویر لی گئی ، سردی اس قدر تھی کہ اس کے ہاتھ جم گئے تھے مگر تصویر لیتے ہوئے اسے اپنا بچپن اور والٹ ڈزنی یاد آگیا تھا۔

وینزویلا کے دارالحکومت کراکاس کا منظر ، فوٹوگرافر نے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ اس ملک کی آبادی کن حالات میں جینے پر مجبور ہے۔

سنگاپور کا یہ ایئرپورٹ خلائی جہاز جیسا نظر آتا ہے۔ اس آبشار کی یہ خوبصورت تصویر ملایشیا کے فوٹوگرافر نے کھینچی ہے۔

خلیج فن لینڈ میں واقع اس قلعہ کی تصویر روسی فوٹوگرافر نے کھینیچی۔ یہ فورٹ الیگزینڈر ون مصنوعی جزیرے پر بنایا گیا تھا۔

انگلینڈ کے علاقے برسٹل میں معلق پل کی یہ شاندار تصویر برطانوی فوٹوگرافر نے لی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہاں سال میں ایک بار ایسا موسم ہوتا ہے کہ وہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے پر مجبور ہوگیا۔

نیویارک کی شاندار عمارت فلیٹ آئرن کی یہ تصویر ناروے کے فوٹوگرافر نے اس انداز سے کھینیچی ہے کہ سامنے سے نظر آنے والے تینوں حصے طوفان کا سامنا کرکے آگے بڑھنے والے جہاز کی مانند نظر آتے ہیں۔

بارسیلونا کی یہ تصویر برطانوی فوٹوگرافر نے کھینچی ہے ، شہر کا یہ منظر اس قدر دلکش ہے کہ دیکھنے والے اسے پینٹنگز سے تشبیہ دیتے ہیں۔  عمارتوں کا طرز تعمیر بھی نظر ہٹنے نہیں دیتا۔

سنگاپور کے اپارٹمنٹ بلاک کی یہ تصویر مقامی فوٹوگرافر کی مرہون منت ہے۔ اس نے سڑک پر موجود پانی میں عمارت کا عکس انتہائی دلفریب انداز سے کیمرے کی آنکھ  میں قید کرلیا ہے۔

میانمار کی یہ تصویر مقامی فوٹوگرافر کا شاہ کار ہے۔ بدھا کی یہ تصویر کھینچنے کیلئے اسے دن بھر سورج کی کرنوں کا انتظار کرنا پڑا تھا جو بدھا کے دل کو اس انداز سے روشن کررہی ہیں کہ چہرہ منور ہوگیا ہے۔

انڈونیشیا کے فوٹوگرافر کی اس تصویر میں 9 ویں صدی کا ٹمپل دکھایا گیا ہے۔ یونیسیکو نے اسے آثار قدیمہ قرار دیا ہے اور اس ٹمپل میں بدھا کے 504 مجسمے ہیں جبکہ بدھا کے 72 مجسمے وسطی گنبد کو گھیرے ہوئے ہیں۔

نیویارک کی ویسل بلڈنگ کی یہ غیرمعمولی تصویر جرمن فوٹوگرافر نے اس اینگل سے کھینچی ہے کہ ہیگزاگونل پینلز کسی اور ہی دنیا کا منظر پیش کرتے ہیں۔

ہسپانوی فوٹوگرافر نے ٹوکیو کا یہ منظر اس انداز سے پیش کیا ہے کہ عمارت کے رنگ دیکھنے والے کو مسحو کردیتے ہیں۔

یہ تصویر نیوزی لینڈ کے فوٹوگرافر کی شاہکار ہے ، برطانیہ کے آرونڈیل قلعے کی یہ تصویر کھینچنے کیلئے ڈرون کی لائٹ کا سہارا لیا گیا۔

جرمنی کے ایمپرر ولیم مونومینٹ کی یہ تصویر مقامی فوٹوگرافر نے کھینچی ہے۔ اس کے پس منظر میں سورج اور اسے گھیرے ہوئے بادل انتہائی دلکش منظر پیش کررہے ہیں۔

روسی فوٹوگرافر نے اس تصویر میں ماسکو کے اوسٹینکینو قصبہ کو پیش کیا ہے اور اسے ماسکو میں دھند کا نام دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ تصویر صبح 3 بجے ڈرون کیمرے کی مدد سے  کھینچی گئی تھی۔ اس میں قصبے کے ٹاور کا صرف بالائی حصہ ہی نمایاں ہے جبکہ نچلا حصہ دھند میں گھرا ہوا ہے۔

روسی فوٹوگرافر نے کرائیمیا کے اس ساحل کا رومانوی منظر پیش کیا اور اسے لونلی ہاوس کا نام دیا ہے۔ فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ تنہائی میں جو سکون حاصل ہوتا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔

سب سے زیادہ ووٹ ویتنامی فوٹوگرافر کی اس تصویر کو حاصل ہوئے۔ ویتنام کے گولڈن بریج کی اس تصویر پر اسے آرکیٹیکچر 2020 ہیرو کے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور ایک ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا۔ یہ بریج سمندر کی سطح سے 1400 میٹر بلند ہے۔ اس کے 8 حصے ہیں جسے کنکریٹ کے بنے دو ہاتھوں نے تھاما ہوا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو