زبردستی شجرکاری کا الزام، پودے اکھاڑ دیئے گئے

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں شہریوں نے شجرکاری مہم کا افتتاح ہونے کے فوری بعد پودے اکھاڑ پھینکے۔

گورنر کے پی ، وزیراعلی اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر شجرکاری مہم میں شریک ہیں، رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی جیسے ہی منڈی کس میں پودے لگا کر گئے عوام نے پودے اکھاڑ دیئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کی زمین پر زبردستی پودے لگائے گئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمود اسلم نے بتایا کہ منڈی کس میں پودے سپاہ قبیلے کی زمین پر لگائے گئے تھے، زمین پر 2 فریقوں میں تنازع ہے، ایک گروپ نے اجازت دی اور دوسرے نے پودے اکھاڑدیئے۔

وزیراعلی محمود خان نے واقعے کا نوٹس لے کر شجرکاری مہم کے خلاف اقدام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو