بھارت جھوٹا ، چین نے 10 فوجی چھوڑ دیئے

بھارتی فوج کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا، چین نے سرحدی جھڑپ کے دوران گرفتار کئے گئے لیفٹیننٹ کرنل اور 3 میجروں سمیت 10 بھارتی فوجیوں کو رہا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چین کے ساتھ گلوان ویلی میں جھڑپ کے دوران گرفتار کئے گئے فوجیوں کی رہائی میجر جنرل سطح کی بات چیت کے کئی ادوار کے بعد ممکن ہوئی۔

اس سے پہلے بھارتی فوج اور وزارت خارجہ کے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ کوئی فوجی گمشدہ نہیں جو اب جھوٹ ثابت ہوگیا ہے۔ اس معاملے پر نہ صرف دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی بلکہ اب بھارت میں بھی بھارتی فوج اور حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

لداخ کی وادی گلوان میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی پر چینی فوج نے ایکشن لیا تھا ، ہاتھوں اور ڈنڈوں سے ہونے والی اس لڑائی میں کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جبکہ 76 زخمی اب بھی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ان میں سے 18 کی حالت تشیویشناک ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق چینی فورسز نے لوہے کے راڈز اور کیلیں لگے ڈنڈوں سے فوجیوں کی پٹائی کی اور مار مار کر بھرکس نکال دیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو