بولان میں ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق

بولان کے قریبی علاقے مٹھڑی میں ٹریفک حادثے کے باعث 10 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

سبی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو