مسجد نبوی میں مخصوص افراد کی عبادت

زکیر احمد بھٹی

مسجد نبوی اور حرم مکی میں رمضان کے آخری عشرے میں نماز تہجد اور تراویح کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف میں نماز تہجد اور تراویح کی ادائیگی کی منظوری دے رکھی ہے۔ دونوں مساجد میں اس سال پہلی بار تراویح کی دس رکعت پڑھی جارہی ہیں- تراویح میں تخفیف کورونا وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ دونوں مساجد میں قرآن پاک تہجد کی نماز میں مکمل کیا جارہا ہے۔

مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں تراویخ اور تہجد کی نمازوں میں مقدس مساجد کے اہلکار، سیکیورٹی فورس کے جوان اور انتظامات پر مامور افراد حصہ لے رہے ہیں۔  کورونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عام نمازیوں کو دونوں مقدس مساجد میں نماز کیلئے جانے کی اجازت نہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے مملکت میں کرفیو نافذ ہے ، صبح 9 سے شام 5 بجے تک کرفیو میں وقفہ ہوتا ہے ، اس کے بعد وہ افراد جنہیں کرفیو پاس جاری کئے گئے ہیں وہ بھی صرف اپنی ذمے داریوں کی ادائیگی کیلئے ہی گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو