60 سیکنڈ میں واردات، کار چور بچہ گرفتار، ویڈیو

اعجاز امتیاز

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 9 سال کے بچے نے لمحوں میں دروازہ کھول کر گاڑی چوری کرلی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا لیکن پھر گاڑی کے مالک کی درخواست  پر چھوڑ دیا۔

شہر قائد کے علاقے خیابان مجاہد فیز 5 میں بچے نے ایک منٹ کے اندر دروازہ کھول کر گاڑی چرائی اور بھگا کر لے گیا، اہلکاروں نے تعاقب کیا تو سی ویو پرگاڑی میں بچہ بیٹھا ہوا ملا، پولیس نے کم سن کو گرفتار کیا لیکن کار مالک کے معاف کرنے پر چھوڑ دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بچہ مچھر کالونی کا رہائشی ہے اور اس کے والدین کو تنبیہ کی گئی ہے کہ ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہونا چاہئے۔

ٹرینڈنگ

مینو