امریکا: پاکستانی نژاد لیلی خان کیلئے اعزاز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی عملے اور فائرفائٹرز کو بسکٹس دینے والی پاکستانی نژاد بچی لیلی خان کو اعزاز سے نوازا ہے۔

میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ لیلی خان نے گرلز اسکاؤٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ لیا تھا، انھوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے طبی عملے اور فائر فائٹرز کو گرلز اسکاؤٹس کوکیز کے 100 باکسز اور اظہار تشکر کے کارڈ دیئے تھے۔

کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ہیروز کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں تقریبا کا اہتمام کیا گیا، اس دوران صدر ٹرمپ نے لیلیٰ خان کو تعریفی سند دی۔

امریکی سفارتخانے نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لیلیٰ خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ پیغام شیئر کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو