پاسپورٹ اگلے ماہ جاری کیا جائے گا

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بریگزٹ کے بعد ملکی پاسپورٹ کا رنگ لال سے نیلا کردیا۔ یہ پاسپورٹ اگلے ماہ یعنی مارچ کے آخر سے جاری کیا جائے گا۔

یورپی یونین میں شامل ہونے سے پہلے برطانیہ کا پاسپورٹ نیلا ہی تھا اور بریگزٹ کے نتییجے میں 30 برس بعد یہ پاسپورٹ ایک بار پھر نیلا کردیا گیا ہے۔

پاسپورٹ کا رنگ تو تبدیل ہوگیا مگر برطانیہ میں لوگ اس بات پر مشتعل ہیں کہ پاسپورٹ بنانے کا ٹھیکا برطانوی کمپنی کے بجائے فرینکو ڈچ کمپنی کو دیا گیا ہے۔

1920سے 1988 تک برطانوی شہری نیلا پاسپورٹ ہی استعمال کرتے رہے ہیں اور اب ایک بار پھر انہیں یہ موقع ملے گا کہ اپنی کھوئی ہوئی شناخت حاصل کرلیں۔

جو شہری فوری طور پر نیلا پاسپورٹ لینا چاہتے ہیں انہیں ابھی انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ اسٹاک میں موجود لال پاسپورٹ ختم ہونے پر ہی نیلے پاسپورٹ جاری کئے جائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو