سندھ: ہر 100 میں سے 20 مریض،خدا خیر

سندھ میں کورونا کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ 24 گھنٹے میں ریکارڈ 1080 مریض رپورٹ کئے گئے۔

صوبے میں کورونا وبا عروج پر پہنچنے لگی، ایک دن میں پہلی بار ایک ہزار سے زائد کیس سامنے آئے ، ان میں سے 583 کراچی میں رپورٹ ہوئے۔

ضلع جنوبی سب سے زیادہ متاثرہ ہے اور یہاں 143مریض رپورٹ ہوئے ، ملیر میں 133، ضلع شرقی 113 ، وسطی 78 ، کورنگی 61 اور غربی میں 55 مریض سامنے آئے۔

خیرپور کے پیر جو گوٹھ سے 246 افراد کو اسپتال لایا گیا، سکھر میں 34 ، لاڑکانہ اور گھوٹکی 17 ، 17 ، حیدر آباد 19 ، کندھ کوٹ 8 ، شہید بینظیر آباد 7 ، مٹیاری 5 ، میرپور خاص 4، جامشورو اور قمبر شہدادکوٹ 3 ، 3 جبکہ ٹنڈوالہیار میں 2 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 498 ٹیسٹ کئے گئے، ان میں سے 1080 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور یوں مریضوں کی شرح تقریبا 20 فیصد ہوگئی۔

ٹرینڈنگ

مینو