سندھ میں پیر کو درسگاہیں کھولنے کا اعلان

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں 27 اور 28 فروری کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔  بلوچستان میں تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رہیں گے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے ٹویٹ کے ذریعے جمعرات اور جمعہ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بلوچستان میں 15 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے اور مدارس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم کے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں میٹرک کے امتحان موخر کردیئے گئے ہیں اور اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایران میں کورونا وائرس کے باعث بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں پہلے ہی ہنگامی صورتحال ہے، تفتان بارڈر پر ٹینٹ اسپتال بنایا گیا ہے جبکہ تمام اضلاع میں خصوصی وارڈز قائم کئے جاچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو