عوام کو منی بجٹ سے بچانا اہم کامیابی ہے، وزیراعظم

حکومت نے بڑے بجلی چوروں کو پکڑنے اور ناجائز منفع خوروں کے خلاف بڑی کارروائی کا اعلان کردیا، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں عوام کو منی بجٹ سے بچانا اہم کامیابی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت معاشی صورتحال پر غور کیلئے جائزہ اجلاس ہوا، حکام نے بتایا کہ اس سال 300 سے کم یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو 162 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی جبکہ مجموعی طور پر 251 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر اظہار اعتماد کیا ہے، سابقہ حکومتوں کی بد انتظامی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ معیشت کی بہتری کا فائدہ عوام کو پہنچے اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔

ٹرینڈنگ

مینو