مہنگائی کے ستائے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

حکومت نے مہنگائی کے ستائے افراد کو بڑی خوشخبری سنادی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے کمی کردی گئی۔

وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد اب پٹرول کی قیمت 111 روپے 60 پیسے ہوگئی ہے، ڈیزل بھی 5 روپے لیٹر سستا کیا گیا اور نئی قیمت 122 روپے 26 پیسے مقرر کی گئی ہے،  لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد لائٹ ڈیزل 77 روپے 51 پیسے اور مٹی کا تیل 92 روپے 45 پیسے لیٹر ہوگیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو