نوازشریف کو وطن لانے کا وقت آگیا، حکومت

حکومت نے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرانے کیلئے آئندہ ہفتے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا اعلان کردیا، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کا وقت آگیا ہے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ نواز نے اپنے علاج سے متعلق کوئی بھی رپورٹ جمع نہیں کرائی، وفاق کو پنجاب حکومت کی رپورٹ مل گئی ہے اب وفاقی حکومت برطانیہ کو خط لکھے گی اور درخواست کرے گی کہ میاں نوازشریف کو ڈی پورٹ کردیا جائے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے ہمدرد اپوزیشن لیڈر لندن کے بجائے وطن آکر عوام کا درد بانٹیں کیونکہ عوام کے ہمدرد سیر و تفریح کے بجائے عوام میں موجود ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات سستی کی ہیں، امید ہے اب دیگر مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہوں گی، انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے پر عزم ہیں اور حکومتی کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو