فیصلہ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا

سندھ حکومت نے 13 مارچ تک صوبے بھر کے تمام اسکول ، کالجز اور جامعات بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا اور صورتحال پر غور کیا گیا، بعد میں ترجمان وزیراعلی نے بتایا کہ تمام نجی اسکول ، کالجز اور جامعات بند رکھنے کا فیصلہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی ہدایت کے بعد جامعہ کراچی نے بھی درسگاہ بند رکھنے کا اعلان کردیا اور امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

سندھ کی دیگر جامعات بھی بند رہیں گی، وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیر کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس اور عبدالحق کیمپس میں آج تدریسی عمل معطل رہے گا۔

سندھ کے تمام نجی اسکولوں کو بھی درس گاہیں 13 مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سندھ میں ابتک کورونا کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، دونوں مریضوں کو فوری طور پر اسپتال داخل کرایا گیا تھا ، مریضوں میں سے ایک جامعہ کراچی کا طالب علم تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو