باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

زکیر احمد بھٹی

جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے ڈپٹی گورنر جازان شہزادہ محمد بن عبد العزیز بن محمد بن عبد العزیز سے ملاقات کی۔

ڈپٹی گورنر نے قونصل جنرل اور ان کے وفد کا اپنے دفتر میں خیرمقدم  کیا اور  جازان کے دورے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ سیاحت کے لحاظ سے یہ منفرد مقام ہے۔ انہوں نے خطے میں ترقیاتی سرگرمیوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر پاکستان قونصل خانہ جدہ کے نائب قونصل جنرل شائق احمد بھٹو بھی موجود تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو