مجرم کو بھیجا جائے تاکہ باقی سزا مکمل ہو،پاکستان

حکومت نے میاں نوازشریف کو وطن واپس لانے کیلئے برطانوی حکومت کو چٹھی لکھ دی، خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی ضمانت ختم ہوگئی ہے، اب وہ مجرم ہیں ، انھیں پاکستان بھیجا جائے تاکہ باقی سزا مکمل ہو۔

ذرائع کے مطابق یہ خط پنجاب حکومت کی سفارش پر وزارت خارجہ کے ذریعے برطانیہ کو بھیجا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف سزا یافتہ ہیں انھیں واپس بھیجا جائے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے دو روز پہلے ہی کہا تھا کہ پنجاب حکومت کو نوازشریف کی علاج سے متعلق رپورٹ نہیں ملی، اب انہیں پاکستان لانے کا وقت آگیا ہے۔

اس سے پہلے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں نوازشریف کی ضمانت میں توسیع سے انکار کردیا گیا تھا۔ کابینہ اراکین نے کہا تھا کہ نوازشریف ایسی ٹھوس رپورٹ پیش نہیں کرسکے جس سے ضمانت میں توسیع کا جواز بنتا ہو۔

سابق وزیراعظم 19 نومبر 2019 سے علاج کیلئے لندن میں ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو