نوری آباد: مسافر وین میں آتشزدگی،13 جاں بحق

کراچی سپر ہائی وے پر مسافر وین میں آگ لگنے سے جان بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔

ترجمان موٹروے تراب علی شاہ نے زبرنیوز کو بتایا کہ جے ایف 6853 نمبر پلیٹ کی بدقسمت مسافر وین حیدر آباد سے کراچی آرہی تھی، نوری آباد کے قریب وین کے آگے جانے والی کار کا بونٹ ٹوٹ کر گرا اور وین قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی، گاڑی الٹتے ہی آگ لگ گئی اور مسافر جھلس گئے۔

حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنھیں موٹروے پولیس نے ٹراما سینٹر نوری آباد منتقل کردیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو