لاہور:کورونا کا پہلا مریض جاں بحق، ویڈیو دیکھیں

لاہور کے میو اسپتال میں کورونا کا مریض جاں بحق ہوگیا، یہ ملک میں کورونا سے پہلی ہلاکت ہے ، اس شخص نے ایران سے واپسی پر تفتان کے قرنطینہ میں 14 روز گزارے تھے۔

حافظ آباد کے 50 سالہ غلام عمران کو گزشتہ رات تشویشناک حالت میں میو اسپتال لایا گیا تھا، اسے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا لیکن وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض میں کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئی تھیں۔، ٹیسٹ کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے اور حتمی رپورٹ آنا باقی تھی ، مریض کو بلیڈنگ ، سانس لینے میں تکلیف ، نزلہ اور بخار تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو